Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
January 9, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی صورتحال پر غور کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔

اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال اور چکوال کے ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔