Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا
September 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعلیٰ کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد جائیں گے  اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں  کابینہ کی کار کردگی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعظم کو اصلاحات پر بھی بریفنگ دیں گے ۔