Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے پی آئی سی واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے پی آئی سی واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی
December 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پی آئی سی واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ، ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ۔ سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم  کو بتایا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا ہے۔ وزیراعظم نے فیاض چوہان کو بھی ٹیلی فون کیا،  ان پر ہونےوالے تشدد کی مذمت کی ۔ عمران خان کا کہنا تھا آپ نے فرض ادا کیا ، حوصلے پست نہیں ہونے چاہئیں۔ پی آئی سی لاہور میں وکلاء گردی سے مشینیں اور سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، 80 فیصد سے زائد کام بند ہے ، مہینوں انتظار کرنےوالے مریض آپریشن کیلئے آئے مگر خوار ہوکر واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے ۔ ایمرجنسی میں بھی کام مکمل بحال نہ ہوسکا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد  نے پی آئی سی کا دورہ کیا ، انہوں نے  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے اجلاس میں شرکت کی ، بولیں حکومت  سرکاری املاک اور ڈاکٹرز کی گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرےگی۔