Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہاکی فیڈریشن کی رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہاکی فیڈریشن کی رپورٹ طلب کر لی
December 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کے معاملات سے ناخوش ہو گئے اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہاکی فیڈریشن کی رپورٹ طلب کر لی۔ قومی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی منیجمنٹ کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم ہاوس میں مشاورت ہوا۔ قومی کھیل کو زوال سے نکالنے اور ہاکی فیڈریشن کی باگ ڈور سونپنے کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر پہلے ہی عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کی حیثیت سے وزیراعظم کسی کو بھی فیڈریشن کی ذمہ داری تقویض کر سکتے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ جمیل احمد پہلے ہی ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر عدم اطمیان ظاہر کر چکے ہیں ۔