Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم نے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کر دیا ‏

وزیر اعظم نے نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کر دیا ‏
March 30, 2019

لاہور  ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں نئی ٹرین جناح ایکسپریس کا اضافہ کر دیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم بادشاہوں کی طرح پیسے بانٹتے رہے، ریلوے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں لیکن جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرین عام آدمی کی سواری ہے ، ریل کا سفر سستا پڑتا ہے ، سڑکوں پر دباؤ کم کرنے کیلئے ریلوے کو ترقی دینی ہو گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ  نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے، ہیلتھ انشورنس غریب طبقوں سے شروع کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے  کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون بننے سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا، انہوں نے ریلوے کی بحالی کیلئے کوششوں پر شیخ رشید کی تعریف بھی کی ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ نان اسٹاپ ٹرین لاہور سے کراچی کا سفر 15 گھنٹے میں طے کرے گی، ریلوے مسافروں کی تعداد25سے 30فیصد بڑھ گئی ، 40مسافر ٹرینوں کا ہدف پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سابق ادوار میں ریلوے میں اربوں کی کرپشن کی گئی، نیب میں مقدمات چلائے جائیں۔

وزیرریلوےشیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں،  ایک ماہ کے اندرسرسید ٹرین ٹریک پر لائیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک سال میں 40ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے،ریلوے مزدوروں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہیلتھ کارڈ کی درخواست ہے، وزارت پٹرولیم کو کہوں گا ریلوے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی جائے۔