Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ مچھ سمیت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت سانحہ مچھ  سمیت امن و امان کی صورتحال پر  اجلاس
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ سمیت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، وزیر اعظم ہاؤس میں اہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا کو بلوچستان میں دہشتگردی کےحالیہ واقعہ پر بریفنگ دی گئی جب کہ  شہداء کے ورثاء کو امدادی پیکیج سے متعلق  غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے ممکنہ دورہ کوئٹہ پر بھی مشاورت کی گئی ۔

ادھر کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے ، تاحال میتوں کی تدفین بھی نہ کی  گئی ۔

لواحقین نے وزیراعظم سے ملے بغیر اٹھنے سے انکار کردیا  جبکہ   وزیراعلیٰ بلوچستان نے پھر میتوں کی تدفین کی اپیل کی ہے ۔