Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم نے ملک میں پھیلی کرپشن اور سسٹم کی خرابی ایک ٹویٹ سے عیاں کر دی

وزیر اعظم نے ملک میں پھیلی کرپشن اور سسٹم کی خرابی ایک ٹویٹ سے عیاں کر دی
July 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان خود بھی صاحب کتاب ہیں اور کتب کے مطالعے کے رسیا بھی ، وزیر اعظم نے ملک میں پھیلی کرپشن اور سسٹم کی خرابی کو اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے عیاں کر دیا ، معروف روسی مصنفہ این رینڈ کی 60 سالہ پرانی تحریر کے ذریعے ملکی حالات کی عکاسی کردی۔ روسی مصنفہ کی تحریر میں جو درج ہے وہ آج کے پاکستان کی عکاسی کرتا ہے، جو کرپشن اور نااہلی کے گڑھے میں گرا ہوا ہے روسی مصنفہ کے بقول جب کوئی شے بنانے کیلئے ان سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بناتے ہوں  اور پیسہ ان کی طرف جا رہا ہو جو اشیاء نہیں مفاد کے لیے کام کرتے ہیں، روسی مصنفہ کی یہ لائنز ہمارے سیاسی نظام کے اوپر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسی طرح یہ لائنز جب قانون بھی آپ کے خلاف انہیں تحفظ دیتا ہو اور جب بدعنوانی کو ایوارڈ اوردیانتداری ذات کی قربانی ہو، ہمارے اس پورے سسٹم پر ایک طمانچے کی مانند ہے ، جہاں کرپٹ افراد بغیر خوف کے آزاد پھرتے ہیں اور ایمانداروں کو اپنی جان اور عزت نفس کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ روسی مصنفہ این رینڈ روسی نزاد امریکن لکھاری اور فلسفی تھیں   جو دو فروری 1905 میں پیدا ہوئی تھی، ان کے دو ناولز کا شمار بیسٹ سیلنگ ناولز میں ہوتا ہے اور انہوں نے اوبجیکٹزم کے نام سے ایک فلسفانہ تھیوری بھی پیش کی تھی، انکا انتقال 6 مارچ 1982 میں ہوا تھا۔