Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم نے مستحق طلبا کیلئے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے مستحق طلبا کیلئے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
March 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مستحق طلبا کیلئے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ کہا انسانوں اور حیوانوں کے معاشرے میں فرق ہی احساس ہے،،،  بڑے بڑے امیر ممالک میں بھی صحت کارڈ جیسی سہولت نہیں دی گئی،،، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے،، وزیر اعظم کا غریب شہریوں کو مفت قانونی امداد دینے کا بھی اعلان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کمزور طبقے کا دھیان رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے وسائل پر چھوٹا سا طبقہ قابض ہے ۔ ریاست مدینہ کو اپنا روڈ میپ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا انہیں خوشی ہے کہ بے سہارا لوگوں کیلئے پناہ گاہیں بن رہی ہیں۔ ہیلتھ کارڈ تقسیم ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے غریب شہریوں کو لیگل ایڈ دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ 24ارب روپے کے بجٹ سے شروع  ہونیوالے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ  پروگرام کے تحت 50 ہزار طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔ 45 ہزار روپے سالانہ سے کم آمدنی والے خاندان کے ذہین طلبہ کو چار سے پانچ سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں کیلئے وظائف ملیں گے ۔ اگلے چار سال میں 2 لاکھ احساس انڈر گرجویٹ اسکالر شپس دی جائیں گی ۔50فیصد وظائف خواتین طلبا اور 2 فیصد بالخصوص جسمانی طور پر معذور طلبا کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت دیئے جانیوالے اسکالر شپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس کےساتھ گزر بسر کا وظیفہ ماہانا 4 ہزار روپے بھی شامل ہے ۔