Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
September 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے کو دیکھنے سے آپ نیا پاکستان دیکھ سکتے ہیں ۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلی عثمان بزدار اور دیگر حکام کی شرکت ہوئی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہاں پر ایک پورا پلان سٹی بننے جارہا ہے ۔ منصوبے میں یہاں ساٹھ لاکھ درخت لگیں گے ۔ لاہور کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے یہاں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگائے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ایک شاندار منصوبہ ہو گا۔  وزیر اعظم ، عمران خان ، لاہور ، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ، سنگ بنیاد وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے جو حکمران تھے انکی نظر میں صرف اپنا فائدہ ہوتا تھا جس سے پاکستان کو نقصان ہوتا تھا ۔ ہمیشہ بڑا خواب دیکھا جاتا ہے جس پر انسان چلتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف دیوانے لوگ ہی بڑے بڑے کام کرتے ہیں۔ تمام کشتیاں جلا کر بڑے کام کرنا پڑتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سابق حکمرانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انکی سوچ تھی حکومت میں آکر شوگر ملز بنا لیں ۔ باہر کے ملکوں میں بڑے بڑے گھر بنا لیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریور راوی منصوبے سمیت جتنی ہاوسنگ سکیمیں آرہی ہیں وہاں غریبوں کیلئے گھر بنیں گے ۔ غریبوں کیلئے تیس ارب کا بجٹ رکھا ہے۔ پناہ گاہوں کے حوالے سے مزید بہتری لائی جائے گی۔ تقریب سے وزیر اعلی عثمان بزدار نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہم نمائشی منصوبے نہیں ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔