Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
May 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں   لاک ڈاؤن نرم کرنے سےمتعلق فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ،  وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے ،  قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کےساتھ ایس او پیز کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ، گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام بھی  شرکت کریں گے،  ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ  اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن نرمی کے ساتھ  ایس او پیز کی بھی منظوری دے گا ، وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔