Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
May 7, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں لاک ڈاؤن نرم کرنے سےمتعلق فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔ وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہوں گے ،  قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن میں نرمی کےساتھ ایس او پیز کی منظوری بھی دے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام بھی  شرکت کریں گے۔ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ  اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن نرمی کے ساتھ  ایس او پیز کی بھی منظوری دے گا ۔ وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔