Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا
June 10, 2020


اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس میں ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق کورونا اور غربت سے بچاؤ بجٹ کے بنیادی اہداف ہوں گے، ایک ہزار ارب روپے کورونا اور سماجی تحفظ کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

بجلی کے لائف لائن صارفین اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو سبسڈی ملے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے 200 ارب کا پیکیج دیا جائے گا۔