Thursday, May 2, 2024

وزیر اعظم نے فرانسیسی شاعر کے شان رسالت ﷺ سے متعلق اقوال شیئر کر دیے

وزیر اعظم نے فرانسیسی شاعر کے شان رسالت ﷺ سے متعلق اقوال شیئر کر دیے
October 29, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں فرانسیسی شاعر اور مصنف کے شان رسالت ﷺ میں اقوال شیئر کر دیے ،  کہا کہ الفونسے ڈی لامرٹائن کے پیارے نبی ﷺ سےمتعلق اقوال  ان کے پسندیدہ ترین ہیں ۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1321669394540294146?s=20

وزیر اعظم نے کہا کہ الفونسے ڈی لامرٹائن کا قول ہے کم وسائل کےساتھ عظیم مقصدکاحصول اورحیران کن نتائج محمد ﷺ جیسی اعلیٰ شخصیت کا خاصہ ہیں ،محمدﷺ جیسی عظیم شخصیت کےساتھ تقابلے کی جرات کون کرسکتا ہے۔

اسلامی ممالک کی جانب سے گستاخ فرانس کی مذمت کا سلسلہ تیز پاکستان، ترکی،سعودی عرب، ایران کے بعدملائیشیا اور چیچنیا کی حکومت نے بھی شدیدتحفظات کا اظہارکردیا۔

ملائیشین وزیر خارجہ ہشام الدین نےکہاکہ بڑھتےہوئےاسلام مخالف بیانات پرشدیدتحفظات ہیں،مذہب اسلام کی توہین کی کوششوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

چیچن رہنما رمضان قادروف نے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں فرانسیسی صدر میکخواں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم نےآزادی اظہارکی آڑمیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت  کرواکے لوگوں کو مجبور کررہے ہو کہ وہ انتہاپسندی کی جانب راغب ہوں۔

ادھر صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں سیکڑوں افراد نے فرانس کے خلاف مظاہرہ کیا اور فرانسیسی پرچم جلاکر اپنے جذبات کا اظہارکیا۔

بنگلہ دیش میں بھی  فرانس کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ،، دارالحکومت ڈھاکامیں مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر میکخواں کا پتلانذرآتش کیا گیا،،،ایران میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا اور فرانسیسی پرچم نذرآتش کیے گئے

ترکی، کویت، قطر، فلسطین، مصر، الجیریا، اردن، سعودی عرب، صومالیہ، شام، اور دیگر اسلامی ممالک میں سوشل میڈیا پر فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔