Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نے عوام کو حکومت کی 100 روزہ کارکردگی بتا دی

وزیر اعظم نے عوام کو حکومت کی 100 روزہ کارکردگی بتا دی
November 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو حکومت کی 100 روزہ کارکردگی بتا دی۔ حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا، سب کیلئے یکسان نظام تعلیم ، نیب ،ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو آزادی دی۔ پنجاب میں 88 ہزار ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ ، ایف آئی اے نے 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹ پکڑے۔ وزیر اعظم نے کہا معاشرے میں رحم ہوتا ہے۔ میری اہلیہ نے مشکل وقت میں بڑا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا یکساں نظام تعلیم لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اہلیہ اور عثمان بزدار کی تریف و توصیف کی تو مخالفین پر تنقید کے نشتر بھی برساتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے کہا عمران خان آپ نے کس کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا۔ تو میں نے کہا عثمان بزدار سادہ آدمی ہیں، کوئی بڑی ٹوپی نہیں پہنتا ، لانگ بوٹ نہیں پہنتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہم لائیواسٹاک میں ساتویں آٹھویں نمبر پر ہیں ۔ چھوٹے کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔ کسانوں کو جانور پالنے کیلئے سبسڈی دیں گے ۔ انہوں نے کہا  پاکستان کے پاس اندر بھی پانی ہے اور سمندر بھی ہے ۔ سویئرز لینڈ سے بھی آج معاہدہ ہوا ہے۔ سیم زدہ علاقوں میں مچھلی فارم بنائیں گے۔ بھارت سے دوستی معیشت کی بہتری ہے ۔ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی بہتری لارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہم کرپشن کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔ ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا نیب ہمارے نیچے نہیں آزاد ادارہ ہے۔ نیب میں اب تک ایک چپراسی نہیں بھرتی کیا۔ نیب پر ہمارا اختیار اور کنٹرول نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا سابقہ وزیراعظم کو اقامہ کی ضرورت کیوں پڑی اب سمجھ آئی ۔ گزشتہ حکومتوں نے جو قرضے لیے ان کی قسطیں دینے کے بھی قابل نہ تھے۔ جب وزیر اقامہ لے کر منی لانڈرنگ کریں تو پھر وہ کیسے منی لانڈرنگ روک سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا سرمایہ کاری اس لیے ضروری ہے اس کے بغیر نوکریاں نہیں آنی۔ پاکستان میں لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے زبردست جگہ ہے۔ ہمارے پاس سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں۔ ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ ہم نے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آنا ہے۔ ملائیشیا میں ہمارے پاس سرمایہ کار حلال میٹ پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا اوور سیز پاکستانیوں کا لیگل چینل سے پیسا آئے تو کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ 10 سے 12 ارب ڈالر لیگل چینل سے پاکستان آسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا اسمگلنگ کو روکنا ہو گا۔ ٹیکس اصلاحات لانی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم سیاحت کو فروغ دیں گے۔ ریلوے میں شیخ صاحب بڑی محنت کررہے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو پتہ ہے موجودہ حکومت کرپٹ نہیں ۔