Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس ایکسپوز کرنے کی ہدایت کر دی

وزیر اعظم نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس ایکسپوز کرنے کی ہدایت کر دی
January 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس ایکسپوز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارنامے عوام کو بتائیں۔ پیپلزپارٹی نے 12 سال میں سندھ میں کیا کیا عوام کو آگاہ کیا جائے۔ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل کو اجاگر کریں۔ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔