Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم نے خود انہیں باہر جانے کی اجازت دی ، چیف جسٹس پاکستان ‏

وزیر اعظم نے خود انہیں باہر جانے کی اجازت دی ، چیف جسٹس پاکستان ‏
November 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان  جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں ،   باہر جانے کی اجازت خود وزیر اعظم نے دی تھی ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جس کیس کا طعنہ دیا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، وزیر اعظم نے خود انہیں جانے کی اجازت دی تھی ، ہائیکورٹ نے صرف جزیات طے کیں ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ  ہمارے سامنے طاقتور صرف قانون ہے ،  ہم نے  ایک وزیر اعظم کو سزا دی جب کہ  ایک کو نا اہل کیا ، سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز پر اعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں ، طاقتور کا طعنہ ہمیں نہ دیں ،  آج کی عدلیہ کا تقابلی جائزہ 2009 کی عدلیہ سے پہلے والی عدلیہ سے نہ کریں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نے سپریم کورٹ کی ہیلپ لائن 1818 اور موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا ، موبائل ایپ کے ذریعے وکلاء اور سائلین مقدمات سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے ۔ کاز لسٹ اور مقدمات کی تفصیلات ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ،موبائل ایپ نادرا کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔