Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف ، فضل الرحمن کو ہر فورم پر بے نقاب کرنیکا ٹاسک دیدیا

وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف ، فضل الرحمن کو ہر فورم پر بے نقاب کرنیکا ٹاسک دیدیا
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی رہنماوں کا بڑا ٹاسک دے دیا، کہا کہ نوازشریف، مولانافضل الرحمٰن اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے،اِنہیں ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کریں، مولانا نے اثاثے بنائے اُنہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر اعظم نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا کہا۔ عمران خان نے کہا کہ  نوازشریف،مولانافضل الرحمٰن اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے، اِنہیں بے نقاب کیا جائے۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن کی جانب سے نیب قوانین میں تجاویز کو این آراو قرار دیا اور کہا اپوزیشن نےنیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آراو مانگا ہے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو، سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم جہاد کر رہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔