Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم نے جمہوری تسلسل کیلئے قومی مکالمہ ضروری قرار دیدیا

وزیر اعظم نے جمہوری تسلسل کیلئے قومی مکالمہ ضروری قرار دیدیا
December 9, 2020

سیالکوٹ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جمہوری تسلسل کیلئے قومی مکالمہ ضروری قرار دیدیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا حکومت نیشنل ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹی ۔ جمہوریت تب چلے گی جب مکالمہ ہو گا۔ ڈائیلاگ کیلئے سب سے بہتر جگہ پارلیمنٹ ہے ۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر ایشو پر بات کرنے کو تیار ہیں ۔ این آر او پر بات نہیں ہوگی ۔ کرپشن مقدمات معاف نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہماری سب سے بڑی جیت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ان حالات سے نکلنا تھا جو یہ چھوڑ کر گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن جلسوں کے علاوہ اور کیا کر سکتی ہے۔ 11 جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکتی۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی میں آجائے ۔

 انہوں نے کہا عثمان بزدار کی کمزوری یہ ہے کہ وہ اپنی اچھائیوں کی تشہیر نہیں کر سکتے ۔  بڑے بڑے مافیا ن لیگ کےساتھ ملے ہوئے تھے جو اب پکڑے جا رہے ہیں۔ ان کی آوازیں جمہوریت کی فکر میں نہیں نکل رہیں۔ ان کو فکر ہے کہ ان سب نے پکڑے جانا ہے۔