Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ کیا
August 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کو  مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن، میڈیا اور مواصلاتی نظام کے بلیک آؤٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اقدام پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات کی بھی قلت ہے۔ بھارتی جبر و تشدد سے بھاری جانی نقصان ہو سکتا ہے جسے ہر قیمت پہ روکنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا بھارت کنٹرول لائن پہ جعلی فلیگ آپریشن اور جعلی کارروائی کر کے اس کا ملبہ پاکستان پہ ڈال سکتا ہے تاکہ دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹائی جا سکے۔ جرمن چانسلر نے کہا صورتحال پہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔