Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

وزیر اعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کااستعفیٰ مستردکردیا۔

تابش گوہر نے وزیراعظم عمران سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظورنہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہائی کرائی۔

 وزیراعظم نے کہا پاورسیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی، تابش گوہر نے چنددن پہلے استعفیٰ وزیراعظم کو بھیجاتھا۔