Tuesday, May 14, 2024

وزیر اعظم نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا

وزیر اعظم نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا، اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا۔

وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے اور ہر ہفتے شجر کاری کی بڑی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دیدیا۔ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا، مینگروز زہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری الودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں۔ پنجاب، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں زیتوں پودوں کی شجرکاری مہم اسلام آباد، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگانے جائیں گے۔