Wednesday, May 15, 2024

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی آواز بن کر قوم کا سر بلند کر دیا، فردوس عاشق

وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی آواز بن کر قوم کا سر بلند کر دیا، فردوس عاشق
September 29, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1178219996184481793 فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ سہ پہر ساڑھے تین بجے ان کی آمد متوقع ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1178219991382024192 عمران خان کے دیوانے ہوائی اڈے پر ان کو خوش آمدید کہیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، کارکنان اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔