Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی

وزیر اعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کر دی
April 3, 2021

اسلام آباد(92 نیوز) وزیر اعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی،کونسل اقتصادی استحکام اور ترقی کیلئے اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کریگی ۔

وزیراعظم اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئر مین اوروزیر خزانہ وائس چیئرمین ہوں گے،وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں اجلاس چیئر کر سکیں گے ، ای اے سی میں نجی شعبے کے ممبروں کے ساتھ سرکاری ممبران بھی شامل ہیں ۔

اکنامک ایڈوائزری کونسل اصلاحات اور پالیسی سازی کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔