Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نے اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دیدی
December 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اسموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دے دی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے  وزیر اعظم کو سفارشات بھجوائی گئی تھیں ۔ سفارشات میں کہا گیا کہ لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ  کیلئے  250 بسوں کو ہائبرڈ  یا الیکٹرک پر منتقل کیا جائے ، آئندہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے نئی خریدی جانے والی بسیں ، ہائبرڈ ، سی این جی یا لیکٹرک  کے ذریعے چلیں ، پٹرل و ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہو گی ۔ سفارشات میں  لاہور میں 60 ہزار کینال اراضی پر جنگلات لگانے کی تجویز بھی شامل ہے جب کہ  اسٹیل رولنگ انڈسٹریز ، اینٹیں کے بھٹوں کو اگلے سال دسمبر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی  پرمنتقل کرنے کی حتمی ڈیڈلائن  دی جائے ۔