Friday, May 3, 2024

وزیر اعظم نے اسلام آباد کے 122تعلیمی اداروں کے نام اے پی ایس کے شہدا سے منسوب کرنیکی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اسلام آباد کے 122تعلیمی اداروں کے نام اے پی ایس کے شہدا سے منسوب کرنیکی منظوری دیدی
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نے اسلام آباد کے 122 تعلیمی ادارے اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی۔ کہتے ہیں تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ پشاور کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے 122 تعلیمی ادارے اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شہید بچوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا عدم برداشت پیدا کرنے والے بچوں کی تعلیم نہیں چاہتے۔