Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کشمیر فریڈم ٹری لگادیا

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کشمیر فریڈم ٹری لگادیا
October 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں کشمیر فریڈم ٹری لگا دی ا، کشمیر کی آزادی کے لئے دعا بھی کی  ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتا ہے ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کشمیر فریڈم ٹری لگایا اور  کشمیر کی آزادی کےلئے دعا کی ، اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور  دیگر  حکام بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی ، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، حریت رہنماؤں نے کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتا ہے ،  پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے  شانہ بشانہ ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے ۔