Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کا افتتاح کر دیا
July 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کا افتتاح کردیا، افتتاحی  تقریب میں وفاقی وزرا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیئرمین این ڈی ایم اے اور چینی سفیر  بھی موجود تھے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں ایسی سہولت ہمارے ملک کیلئے خوش آئند ہے ،قوم کو کہنا چاہتاہوں کہ عید الفطر کی طرح  لا پرواہی نہ کرنا ، گزشتہ عید پر بد قسمتی سے لا پرواہی کی تو وائرس تیزی سے پھیلا ، بدقسمتی سے اموات بھی ہوئیں اور وائرس تیزی سے بڑھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی کے ایس او پیز پر عمل کریں ، ہم ان ممالک میں شامل ہو چکے ہیں جہاں وائرس نیچے جا رہا ہے ، عید قربان پر لاپرواہی ہوئی تو دوبارہ وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ملک کیلئے ضروری ہے کہ  ہم ایس او پیز پر عمل کریں ، عید قربان سادگی سے منائیں ۔