Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم نے 20 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ، شیخ رشید

وزیر اعظم نے 20 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ، شیخ رشید
February 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم نے 20 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت پر واضح کر دیا کہ امن کا جواب امن اور جنگ کا جواب جنگ سے دیں گے ، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کا قلعہ ہے ، 20 کروڑ عوام  وزیر اعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں ، امن  ہو یا جنگ ، عوام وزیر اعظم کیساتھ ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے ، آج سارے ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جو اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے ، کسی نے اسکی طرف دیکھا تو پھر نہ گھاس اگے گی اور نہ چڑیاں چہکیں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعہ بھارت کی انتخابات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر اور دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خود دہشت گردی کراتا ہے۔ انہوں نے کا کہ بھارت خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے،،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا،،نریندر مودی پاکستان کے بجائے غربت کو ہدف بنائیں۔