Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم نوازشریف سے خواجہ آصف کی ملاقات،ملک بھر میں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

وزیر اعظم نوازشریف سے خواجہ آصف کی ملاقات،ملک بھر میں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ ملک کو درپیش بجلی کے شارٹ فال میں کمی لائی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں ملاقات کی،مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سلطان مدد بھی اس موقع پر موجود تھے،ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں جاری توانائی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کہ توانائی کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ ملک کو درپیش بجلی کے شارٹ فال میں کمی لائی جا سکے۔ ملاقات کے دوران سلطان مدد نے بتایا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے وزیراعظم کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کو خوش آمدید کیا ہےاور امید ہے ان منصوبوں سے گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔