Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم نواز شریف کی جلال آباد دھماکے کی مذمت

وزیر اعظم نواز شریف کی جلال آباد دھماکے کی مذمت
April 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے جلال آباد بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دشمن کیخلاف مل کر کوششیں کرنا ہونگی، خطے سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائی کے عزم کو بزدلانہ حملے کمزور نہیں  کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان  کے شہرجلال آباد بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت اورجاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین اورافغان حکومت سے اظہارہمدردی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی جیسے مشترکہ دشمن سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائی کرنے کے عزم کو اس قسم کے بزدلانہ حملے کمزور نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ  دہشت گرد خطے کی ترقی اورامن کےدشمن ہیں جلد دہشتگردی کے عفریت کا خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورک کو تباہ کیا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں افغانستان کی مدد کر کے ہمیں خوشی ہوگی۔