Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم نواز شریف کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ
June 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج آپریشن  ضرب عضب میں  دہشت   گردوں کے خلاف   فیصلہ کن  جنگ لڑ رہی  ہے۔ ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں وزیراعظم نواز شریف اور روس کے دورے پر گئے   آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فو ن  پر رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی  فونک  رابطے میں  وزیراعظم  نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت  گردوں کے خلاف  لڑ رہی ہے۔ ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں،یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاک فوج کیخلاف بولے اور حکومت خاموش رہے۔