Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری پر مشاورت کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس 13مئی کو طلب کرلیا

وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین راہداری پر مشاورت کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس 13مئی کو طلب کرلیا
May 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین راہداری پرمشاورت کے لئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس تیرہ مئی کوطلب کرلیا،بہتر طرز حکمرانی اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ بھی قائم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نےپاک چین راہداری کے منصوبے پرتمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے اوران کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں  وزیراعظم  نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کوتیرہ مئی کی دعوت دے دی ہے، جس میں انہیں راہداری منصوبےپربریفنگ بھی دی  جائے گی۔ وفاقی وزیرخزانہ  اسحاق ڈارنے بتایا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ، اے این پی اورجے یوآئی  ف سے رابطہ بھی  ہوا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم کےمشیرڈاکٹرمصدق نے وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے قیام کی نوید سنادی ہے،  یونٹ نے باقاعدہ طورپرکام شروع کردیا ہے،یہ یونٹ بہترطرز حکمرانی اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کےلے قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اس یونٹ کے تحت وزارتوں کی ہفتہ وارکارکردگی کا جائزہ لیں گےمصدق ملک کا کہنا تھا، ڈیلیوری یونٹ میں بہترین ماہرین شامل کیے گئےہیں اوربہت جلد توانائی سمیت  دیگرتمام مسائل  حل کردئیے جائیں گے۔