Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا
June 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کردیا،میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب کنونشن سنٹر میں ہوئی جس میں ارکان پارلیمنٹ وفاقی و صوبائی وزراء ، غیرملکی سفیروں اور سیاسی و مذہبی قائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم نواز شریف افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو کنونشن سنٹر میں پر جوش نعروں سے ان کااستقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے میٹروبس منصوبے کا افتتاح کیا تو  تینوں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ،مولانا فضل الرحمان اورمحمود خان اچکزئی بھی ان کے ساتھ  تھے۔ افتتاح سے پہلے میٹرو بس پراجیکٹ کے انچارج حنیف عباسی اور کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،تقریب میں شریک مذہبی و سیاسی قیادت نے میٹرو بس منصوبے کو سراہا۔ وزیراعظم نوازشریف نے دیگرقائدین کے ساتھ میٹروبس کا سفربھی کیا،اس موقع پر وہ ہاتھ ہلاکرعوام کے نعروں کا جواب بھی دیتے رہے۔