Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ، پارلیمنٹ کی سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور 4جون کو ہونے والے بجٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کی سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی،ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے وزیر اعطم کو صدر کے خطاب پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اور پانچ جون کو بجٹ معاملات پر بریفننگ دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال بھی ہوا ۔