Friday, May 3, 2024

وزیر اعظم نواز شریف سے جنرل راحیل شریف کی ملاقات !!! اہم ملکی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف سے جنرل راحیل شریف کی ملاقات !!! اہم ملکی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال
August 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی اندرونی و بیرونی اور سرحدی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاو¿س میں ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔