Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات،دہشتگردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات،دہشتگردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال
May 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  ملاقات کی ہے، جس میں  دہشت گردی کے واقعات میں راکے ملوث ہونے کی رپورٹس اورشواہد پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں جہاں ملک کو داخلی اور خارجی  سطح پر لاحق خطرات پربات ہوئی اورملکی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ  لیاگیا وہیں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں را کے ملوث ہونے کی رپورٹس اورشواہد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ صفوراکے حوالے سے اب تک ہونے والی تحقیقات اورقبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں  پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور آپریشن پراطمینان کا اظہار کیا