Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم نواز شریف رواں برس دو مرتبہ امریکہ کا دورہ کرینگے

وزیر اعظم نواز شریف رواں برس دو مرتبہ امریکہ کا دورہ کرینگے
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف رواں سال دو مرتبہ امریکا کا دورہ کریں گے ،ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اور اکتوبر میں صدر باراک اوباما کی دعوت پر امریکاجائیں  گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اکتوبر میں صدر اوباما  کے مہمان بنیں گے، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھی امریکا کا دورہ کریں گے جہاں پر ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم نواز شریف اکتوبر میں امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی دعوت پر واشنگٹن جائیں گے ۔ اس حوالے سے وائٹ ہاوس نے دعوت نامہ بھجوا دیا ہے ذرائع کے مطابق وائٹ ہاوس نواز شریف کے مجوزہ دورہ امریکا کے حوالے سے تاریخوں کا تعین کر رہا ہے اور اس حوالےسے  امریکی صدر کی مصروفیات کو مدنظر رکھا جائے گا،تاہم دورہ متوقع طور پر اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے اپنے دورہ بھارت  کے بعد جنوبی ایشیا کے حوالے سے خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرنے اور اپنے دورہ بھارت کی تلافی کے طور پر پاکستان کے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔