Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم نواز شریف 9 اور  10 جون کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف 9 اور  10 جون کو تاجکستان کا دورہ کریں گے
June 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نو اوردس جون کو تاجکستان کادورہ کریں گے اور  پانی سےمتعلق  بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفدکی نمائندگی کرینگے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خوآجہ آصف،مشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کےہم منصب کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم پانی سےمتعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفدکی نمائندگی کرینگے۔ کانفرنس میں پانی سے متعلقہ امور زیر بحث لائے جائیں گے دونوں وزرائےاعظم وفود کی سطح پر ملاقات بھی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بجلی اور پانی سے متعلق باہمی تعاون پر غور کیا جائیگا۔ کانفرنس میں پانی سے متعلق امور زیر بحث لائے جائیں گے۔