Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم نوا زشریف کی کل ترکمانستان میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع

وزیر اعظم نوا زشریف کی کل ترکمانستان میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات متوقع
December 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلنے لگی ، وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب سے ترکمانستان میں ملاقات کرینگےتاپی گیس پائپ لائن منصوبے  کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے کل ترکمانستان جائیں گے،جہاں پر وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات بھی ہوگی،ذرائع کے مطابق  ملاقات کا فیصلہ اسلام آباد میں سشما سوراج اور سرتاج عزیز کی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا ذرائع کے مطابق ملاقات  پیرس بنکاک اور اسلام آباد کی ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد دو طرفہ جامع مذاکراتی عمل کو شروع کرنا ہے۔ملاقات دو ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کریگی۔