Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم ملک میں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پر عزم، آج میڈیا سے گفتگو کرینگے

وزیر اعظم ملک میں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پر عزم، آج میڈیا سے گفتگو کرینگے
November 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان ملک میں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا، عمران خان انتخابی اصلاحات پر آج میڈیا سے گفتگو کریں گے، سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کرینگے، وزیراعظم گلگت بلتستان کے انتخابات کی شفافیت پر بھی بات کریں گے۔

وزیر اعظم  عمران خان ملک بھر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پر عزم  ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  آج انتخابی اصلاحات بارے  اظہار خیال کریں گے، وزیر اعظم میڈیا بریفنگ میں نئے انتخابی اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے، سینیٹ الیکشن اورعام انتخابات کا طریقہ کار کیا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے، انتخابی اصلاحات اور آئینی ترامیم سے متعلق وزیراعظم نے ہوم ورک مکمل کرلیا، ریفارمز کمیٹی کے ارکان ،وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی، وزیر اعظم قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کا طریقہ بھی آج وضع کریں گے۔