Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم مفرور سے مل کر آئے ،کیا قانون سے واقف نہیں ، چیف جسٹس پاکستان

وزیر اعظم مفرور سے مل کر آئے ،کیا قانون سے واقف نہیں ،  چیف جسٹس پاکستان
April 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسحق ڈار سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے کہا کہ عدالت  کا آخری حکمنامہ نہیں پڑھا تو پڑھ لیں ۔ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟،انہیں لے آئیں۔ سلمان بٹ بولے ان کے موکل بیمار ہیں ، چیف جسٹس کا کہنا تھا اسحق ڈار اتنے لمبے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے، آجائیں حفاظتی ضمانت دے دینگے۔ سپریم کور ٹ نے  اسحاق ڈار کو 8 مئی کو طلب کرلیا،چیف جسٹس کہتے ہیں اسحق ڈار عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیش ہوں ، پیش نہ ہوئے تو جو سمجھ آئی فیصلہ کر دیں گے ۔  اسحق ڈار کے وارنٹ جاری کرنا پڑے تو وہ بھی کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اسحق ڈار کے وکیل کی مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مفرور ملزم کیلئے قانون کیا کہتا ہے؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں مفرور شخص سے مل کر آئے، لگتا ہے وزیراعظم کو اس قانون کا پتہ نہیں ہوگا، اسحق ڈار کی واپسی تک کیس کو آگے نہیں چلائیں گے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی  مسترد کردیا۔