Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا

وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا
April 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا۔ ٹیسٹ این آئی ایچ میں کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے مطابق انہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس کے بعد وزیراعظم کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔