Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی کینیڈا میں مسلم خاندان پر حملے کی شدید مذمت

وزیر اعظم عمران خان کی کینیڈا میں مسلم خاندان پر حملے کی شدید مذمت
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلم خاندان پر حملے کی شدید مذمت کی۔

ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا مسلم فیملی کے قتل کا سن کر دکھ ہوا۔

دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کو اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔