Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بات چیت

وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بات چیت
October 8, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ عمران خان نے کہا سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اور علاقائی ترقیاتی کیلیے سی پیک منصوبوں کا اہم کردار ہے۔ ادھر چینی وزیراعظم نے گوادر میں سی پیک منصوبوں کیلیے فاسٹ ٹریک اقدامات کو سہراہا ۔ چینی وزیراعظم نے پاکستان کے قومی مفاد کے ایشوز کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا سی پیک  دوسرا فیز کے منصوبوں سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ  دینے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سماجی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب بھی معاہدوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔