Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور
February 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ تین گھنٹے طویل اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور پلواما واقعہ پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی اور نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ سمیت کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم کے بھارتی بیانات پر سخت موقف کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو قومی سلامتی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا ریاست اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، دہشت گردی، انتہاپسندی سے پاکستان سے زیادہ متاثر ہوا۔ وزیراعظم پاکستان نے آرمڈ فورسز کو محاذ آرائی کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دےدیا۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں۔