Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
October 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزارت قانون 6 آرڈیننس پیش کرے گی، نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس پیش ہوگا۔ اجلاس میں وزارت قانون قانونی ریفارمز سے متعلق آرڈیننس منظوری کیلئے پیش کرے گی۔ اسلام آباد کا نظرثانی شدہ ماسٹر پلان منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق ارکان رپورٹ پیش کریں گے، متروکہ وقف املاک سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کئیر ایکٹ کے تحت ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ غیرقانونی تمباکو کی اسمگلنگ روکنے کا ایکشن پلان بھی اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، گندم کی پیداوار اور اسٹاک بارے رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کونسل فار ریسرچ اینڈ واٹر کونسل کے چیئرمین  کی تقرری پر کابینہ غور کرے گی۔