Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف مذاکرات پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے متعدد فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی وزراء کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ  بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں حکومت کے 100 روزہ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 100 روزہ پلان پیش رفت رپورٹ کو بھی ایجینڈا میں شامل کیا گیا تھا۔ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملددرآمد  کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملائشیاء دورے سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا۔