Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم عمران خان کی 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد
February 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ پر مبارکباد، کہا کہ 92 نیوز نے  ایک مختصر عرصے میں میڈیا کے افق پر کامیابیاں حاصل کیں ، 92 نیوز نے خبروں کی تشہیر کے ضمن میں جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اور عوام میں پاکستانیت کے جذبے کے فروغ کیلئے جو کاوشیں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پانچویں سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر میں انتظامیہ اور اسٹاف وارکرز سمیت چینل سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد دیتا ہوں ، 92 نیوز کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں ۔