Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیدیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیدیا گیا
December 16, 2019
 منامہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیدیا گیا۔ شاہ بحرین حماد بن عیسیٰ نے ایوارڈ وزیراعظم عمران خان کو دیا۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین  پہنچ گئے ۔ انہوں نے بحرین کے شہزادہ محمد سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ۔ شاہی محل آمد پر وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم  عمران خان  بحرینی نیشنل گارڈز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کابینہ ارکان  اوراعلیٰ حکام وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہیں ۔