Friday, April 19, 2024

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے
July 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم لاہور میں مصروف دن گزاریں گے اور اہم اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیرِ اعظم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے ۔ وہ پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔ صحت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات، صنعتی زون کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔